ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رانچی: لالو یادو کے گردے کی جانچ، میڈیکل بلیٹن ابھی نہیں 

رانچی: لالو یادو کے گردے کی جانچ، میڈیکل بلیٹن ابھی نہیں 

Wed, 23 Dec 2020 23:16:02    S.O. News Service

رانچی،23دسمبر(آئی این ایس انڈیا) چارہ گھوٹالہ میں سزا یافتہ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کے گردے کی بدھ کے روز ریمس کے محکمہ یوروولوجی کے ذریعہ جانچ کی گئی۔ اس کے لئے انہیں اسپتال کی کارڈیالوجی بلڈنگ کی پانچویں منزل پر ریمس کے پئینگ وارڈ سے لایا گیا۔

ریمس کے سپریٹنڈنٹ کے ساتھ بریاتو پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ریمس کے یورولوجسٹ کے ماہرین کی ٹیم ان کا علاج کر ر ہی ہے۔ فی الحال اسپتال انتظامیہ کی طرف سے لالو یادو کا کوئی ہیلتھ بلیٹن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ریمس انتظامیہ کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ لالو یادو کو گردے کے ٹیسٹ کے لئے محکمہ یوروولوجی لے جایا گیا ہے۔لالو پرساد کا گردہ ٹھیک سے کام نہیں کررہا ہے۔ ان کے ڈاکٹر امیش پرساد پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ان کے گردے کا صرف 25 فیصد کام کر رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گرتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لالو پرساد کی صحت جلد بہتر نہیں ہوتی ہے تو انھیں ڈائیلاسس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔خیال رہے کہ تیجسوی یادو گزشتہ ہفتے ہفتہ لالو یادو سے ملاقات کے لئے  ریمس آئے تھے، والد سے ملنے کے بعدانہوں نے کہا تھا کہ ان کی صحت میں مسلسل گرتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریمس کے علاوہ وہ ایمس کے ڈاکٹر سے بھی رابطے میں ہیں۔ اگر وہ ضرورت ہو تو انہیں ایمس میں داخل کروانے کی بھی کوشش کریں گے۔ فی الحال وہ ایک بار ایمس کے ڈاکٹر کو رانچی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: